رمضان کے شروع ہونے سے پہلے میرے دماغ میں جو بلاگی مواد آرہا تھا رمضان کی آمد کے ساتھ ہی اڑ گیا ، رمضان کی آمد میں میرے دماغ میں کھلبلی ہونے لگی کہ رمضان کیسے گزرتا ہے ، مساجد کی رونقیں اور کچھ رمضان میں اپنے شب و روز کے بارے میں لکھنا چاہیے ۔ لیکن رمضان جہاں برکتیں لاتا ہے وہیں مصروفیات میں اضافہ بھی ہو جاتا ہے لہذا باوجود خواہش کے میں کچھ لکھ نہ سکا ۔ کچھ دن سے عامر لیاقت منافقِ اعظم کی ویڈیو پر شور مچ رہا ہے ، گو کہ اس پر لکھنا نہیں چاہتا تھا کہ سب واضح ہے میرا موقف عامر لیاقت کے جاہلانہ قسم کے رسپانس جس میں "کٹ ٹو لٹ" جیسی کمالیاتی قسم کی اصطلاحات استعمال ہوئی تھی کے باوجود بھی کچھ لکھنے کو دل نہ چاہا ، لیکن ایک دو دوستوں کی وال پر ایکسپریس میں کسی عامر لیاقت کے "پنکھے" کے مضمون کا ٹکڑا پھیلتا ہوا دیکھا ، جس میں یہ ظاہر کیا گیا ہے کہ عامر لیاقت کے ساتھ یہ سب اس وجہ سے ہوا کہ اس نے "موٹے بھائی کالے بھائی" کی شان میں گساخی کر دی تھی ۔
میں جیسا کہ پہلے لکھ چکا ہوں کہ کافی مصروف رہتا ہوں اسی لیے زیادہ کچھ لکھنا نہیں چاہتا صرف یہ بتانا چاہتا ہوں کہ ہماری عوام میڈیا کی ترقی کے باوجود بھی نہ صرف معلومات کے ملنے میں کافی پیچھے ہے بلکہ ملنے والی معلومات پر کسی شخص کے بارے میں حقیقت پر مبنی موقف اپنانے میں بھی کافی پیچھے ہے ۔ عامر لیاقت کی جعلی ڈگریوں کی کہانی چلی ہے ، حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ اس پر عرصہ پہلے امت اپنی رپورٹ لکھ چکا تھا ۔ خیر جو دوسری نئی ویڈیو ہے اس کے آخر میں اسکی صحابہ کی گستاخی والی ویڈیو کا کلپ ہے وہ ویڈیو بھی دو ہزار آٹھ میں آچکی تھی ، لیکن ایک تو جیو ٹی بی نے اسکی "ڈرٹی ایس" کاپی رائٹ کلیم کر کے بچائی اور دوسرا ہماری عوام نے فرقہ واریت کی وجہ سے اسکو رونق نہیں بخشی ۔ اب یہ ویڈیو گو کہ پہلی والی سے کم درجہ کی فحش ہے لیکن چونکہ اس میں بقول ان کے فرقہ واریت کم پائی جاتی ہے لہذا اس پر خوب شور مچا۔
لیکن ہمیشہ کی طرف منافق نے عوام کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے کولا پلانا شروع کر دی ہے ۔ اور معافی کے ڈرامے کرنے شروع کر دیے ہیں ، میں اسکی معافیوں کا پردہ چاک کرنے کے لیے اسکا ایک یوٹیوبی پیغام جو دو ہزار آٹھ میں ایک شخص کو بھیجا گیا تھا جس نے وہ ویڈیو جس میں اسنے صحابہ کی گستاخی کی ہے یوٹیوب پر لگائی تھی ۔ اس پیغام میں عامر لیاقت اسکو بتا رہا ہے کہ اس ویڈیو کی وجہ سے لوگ پاکستان میں اسکے مخالف ہو گئے ہیں اور چونکہ پاکستان میں "شدت پسند لوگ" بھی بہت ہیں لہذا وہ ڈر کی وجہ سے اس ویڈیو کو ہٹوانا چاہتا ہے ، اسکے ساتھ ہی منافقِ اعظم نے یہ بھی لکھا ہے کہ اگر وہ شخص یہ چاہتا ہے کہ عامر لیاقت اسی طرح اہل بیت کی عظمت کا گن گاتا رہے تو اس ویڈیو کو ہٹا دے یعنی منافقِ اعظم کے خیال میں صحابہ اور شیخینؓ پر بکواس کرنا اہلبیت کے گُن گانا ہے ۔
اس سے زیادہ میں کچھ کہنا نہیں چاہتا کیونکہ کچھ جہالت کے ماروں کو اسکے ماتھے پر ابھی بھی ولایت کی مُہر نظر آتی ہے ۔ اگر کسی کو شوق ہوا تو اس موضوع پر میں اسکا اور بھی شوق پورا کروں گا ۔ بلکہ میری طرف سے اسکو دعوتِ مبارزت سمجھا جائے ۔
اب سب بتاو کیسا دیا میں نے ؟؟؟؟
میں نے ڈاون لوڈ کرکے رکھی ہے
ReplyDeleteمیں لگا دیتا ہوں
نیٹ پر
جی
کی خیال ہے
خاور بھائی اگر آپ نے یوٹیوب سے اپنا اکاونٹ ڈیلیٹ کروانا ہے تو ضرور لگائیں ، کیونکہ تین دفعہ کاپی رائیٹ کلیم یا شکایات کی وجہ سے وہ اکاونٹ ڈیلیٹ کر دیتے ہیں ۔ لیکن اگر آپ پھر بھی لگانے ہی والے ہیں تو میرا مشورہ ہو گا کہ اسکی منافقت کا پردہ چاک کرنے کے لیے اسکے پیغام کی تصویر بھی ساتھ لگائیے گا تا کہ لوگوں کو اسکی جعلی توبہ اور معافیوں کا بھی پتا چلے ۔
ReplyDeleteایسا صرف پاکستان میں ہوسکتا ہے ۔ کہ کسطرح ایک منافق آدمی ملت اسلامیہ کے ایک بڑے ملک پاکستان کی مسلمان عوام کو دینی معلومات کے نام پہ مذہب بیچتا رہا ۔ جس میں جیو اور دیگر چینلز جانتے ہوئے بھی کہ یہ ایک اوباش اور انتہائی نچلے اخلاق کا مالک شخص ہے ، جسے اسلامی مزھبی اقدار سے دور سے بھی واسطہ نہیں بلکہ یہ اسلام کی تعلیمات کے بر عکس انتہائی فضول ، لغو اور واہیات انسان ہے۔ مگر اسکے بوجود محض دین کو بھی کاروبار کی طرح بیچ کر بھاری معاوضے پہ اس خبیث شخص کو اسلام جیسے اتنے اہم اور حساس موضوع پہ پروگرام کرواتے رہے ۔ اسلام جس پہ پاکستان جیسے ممالک میں معاشرے کی اساس اور بنیاد رکھی جاتی ہے۔
ReplyDeleteلعنۃ اللہ علٰی عالم ھذاہ
یہ تو انتہائی خبیت آدمی ہے۔۔۔
ReplyDeleteلیکن میری سمجھ میں یہ نہیں آتا کہ ہم لوگ سچ اور حقیقت کو تسلیم کیوں نہیں کرتے۔۔۔
ابھی بھی کچھ لوگ ایسے ہیں جو یہ ویڈیو دیکھ کر کہتے ہیں کہ یہ ایڈیٹنگ کرکے اس شخص کو بدنام کیا جارہا ہے۔۔۔۔۔
اتنا عظیم کار خیر انجام دیا جارہا ہے، بہت ثواب ملے گا اس پر تو ؟
ReplyDeleteمیں نے ایک ویڈیو دیکھی ہے جس میں یہ شخص خوب گالیاں بکتا ہے میں تو اسے بڑا اچھا شخص سمجھتا تھا لیکن تو پورا چیلا نکلا شیطان کا۔
ReplyDeleteممجھے سمجھ نہیں آ رہا لوگ اس شخص کو اتنی اہمیت کیوں دے رہے ہیں؟ یہ کوئی عالم نہیں ہے، کسی فرقے کا مولوی نہیں ہے. اس کی وقعت کسی اداکار سے زیادہ نہیں ہے.بیشتر اداکاروں کے دین ایمان کا سب کو پتہ ہے.
ReplyDeleteکسی شاعر کا یہ شعر یاد آگیا
ReplyDeleteلٹیروں نے جنگل میں شمع جلائی ہے
مسافر یہ سمجھا کہ منزل یہی ہے
سعید
ابھی تو اور بھی حمایت آئے گی جناب ابھی کچھ دیر پہلے ہی تو آنکھ لگی تھی اتنی جلدی بھلا کیونکر اٹھیں
ReplyDeleteابھی تو اور بھی حمایت آئے گی جناب ابھی کچھ دیر پہلے ہی تو آنکھ لگی تھی اتنی جلدی بھلا کیونکر اٹھیں
ReplyDeleteبہت خوب محترمہ بہت خوب
'فنی ورٹکلز' یا عمودی مزاح کا بہت عمدہ استعمال ہے، میں نے اردو بلاگز پر پہلی مرتبہ دیکھا۔ اگر کیپشن اردو میں کر دیتے تو مزا دوبالا ہوجاتا۔
ReplyDeleteیہ ویڈیو 1 ست 1۔5 سال پرانی ہے
ReplyDeleteچینل بدلنے پر ہی کیوں سامنے آئی گئی؟
کیا جو شخص ایسی بلا کی گالیا دیتا ہو وہ پھر تو ہر عالم اور علامہ کے سامنے بھی دیتا ہو گا
تو پھر اس کا مطلب ہوا کہ ہمارے تمام علماء بھی اس میں ملوث ہیں
چاہئے منیب الرحمان ہوں یا دیگر اہل سنت و اہل تشیعہ کے ہوں
یا تو وہ شخص پھر کسی خاص ہی شخص کے سامنے ہی ایسا بے ہودہ مزاق کرتا ہے
پر سچی بات تو یہی ہے کہ جو میرا دل کہتا ہے
جو شخص کلام اللہ پر بات کرتا ہو نعتیں پڑھتا ہو میرا دل اس کی جانب سے اتنی ذرا سی بات پر بلا تحقیق کے اس سے بے دل نہیں ہو سکتا
اہل دل کا معاملہ اللہ ہی جانے
پر آج کل کے اس پر فتن دور میں ایسی ویڈیوز بنانا کوئی بھی ناممکن کام نہیں ہے
لہذا ایسی دیڈوز کو سامنے رکھ کر میں ایک ملسمان سے بدگمان نہیں ہوں گا
نا ہی ایسا کرنے کا مشورہ کسی کو دیں گا
بلکہ ہدایت نصیب ہو آپ کو بھی یہی کہں گا
اللہ غیب کے علم خوب جانتا ہے
طارق راحیل صاحب ، مجھے گالیوں سے کوئی غرض نہیں ، میرا اشارہ صحابہ کی گستاخی والی ویڈو کی طرف ہے جو دو ہزار آٹھ میں آگئی تھی ۔ اور اس پر عامر کا پیغام بھی میں نے لگا دیا ہے ۔ اب بھی اگر کوئی اسکی حمایت کرے تو اسکو میں اللہ حافظ ہی کہہ سکتا ہوں ۔
ReplyDelete