Friday, August 19, 2011

منافق اعظم جس نے غالب فلم دیکھی ہے



رمضان کے شروع ہونے سے پہلے میرے دماغ میں جو بلاگی مواد آرہا تھا رمضان کی آمد کے ساتھ ہی اڑ گیا ، رمضان کی آمد میں میرے دماغ میں کھلبلی ہونے لگی کہ رمضان کیسے گزرتا ہے ، مساجد کی رونقیں اور کچھ رمضان میں اپنے شب و روز کے بارے میں لکھنا چاہیے ۔ لیکن رمضان  جہاں برکتیں لاتا ہے وہیں مصروفیات میں اضافہ بھی ہو جاتا ہے لہذا باوجود خواہش کے میں کچھ لکھ نہ سکا ۔ کچھ دن سے عامر لیاقت منافقِ اعظم کی ویڈیو پر شور مچ رہا ہے ، گو کہ اس پر لکھنا نہیں چاہتا تھا کہ سب واضح ہے میرا موقف عامر لیاقت کے جاہلانہ قسم کے رسپانس جس میں "کٹ ٹو لٹ" جیسی کمالیاتی قسم کی اصطلاحات استعمال ہوئی تھی کے باوجود بھی کچھ لکھنے کو دل نہ چاہا ، لیکن ایک دو دوستوں کی وال پر ایکسپریس میں کسی عامر لیاقت کے "پنکھے" کے مضمون کا ٹکڑا پھیلتا ہوا دیکھا ، جس میں یہ ظاہر کیا گیا ہے کہ عامر لیاقت کے ساتھ یہ سب اس وجہ سے ہوا کہ اس نے "موٹے بھائی کالے بھائی" کی شان میں گساخی کر دی تھی ۔
میں جیسا کہ پہلے لکھ چکا ہوں کہ کافی مصروف رہتا ہوں اسی لیے زیادہ کچھ لکھنا نہیں چاہتا صرف یہ بتانا چاہتا ہوں کہ ہماری عوام میڈیا کی ترقی کے باوجود بھی نہ صرف معلومات کے ملنے میں کافی پیچھے ہے بلکہ ملنے والی معلومات پر کسی شخص کے بارے میں حقیقت پر مبنی موقف اپنانے میں بھی کافی پیچھے ہے ۔   عامر لیاقت کی جعلی ڈگریوں کی کہانی چلی ہے ، حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ اس پر عرصہ پہلے امت اپنی رپورٹ لکھ چکا تھا ۔  خیر جو دوسری نئی ویڈیو ہے اس کے آخر میں اسکی صحابہ کی گستاخی والی ویڈیو کا کلپ ہے وہ ویڈیو بھی دو ہزار آٹھ میں آچکی تھی ، لیکن ایک تو جیو ٹی بی نے اسکی "ڈرٹی ایس" کاپی رائٹ کلیم کر کے بچائی اور دوسرا ہماری عوام نے فرقہ واریت کی وجہ سے اسکو رونق نہیں بخشی ۔ اب یہ ویڈیو گو کہ پہلی والی سے کم درجہ کی فحش ہے لیکن چونکہ اس میں بقول ان کے فرقہ واریت کم پائی جاتی ہے لہذا اس پر خوب شور مچا۔
لیکن ہمیشہ کی طرف منافق نے عوام کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے کولا پلانا شروع کر دی ہے ۔ اور معافی کے ڈرامے کرنے شروع کر دیے ہیں ، میں اسکی معافیوں کا پردہ چاک کرنے کے لیے اسکا ایک یوٹیوبی پیغام جو دو ہزار آٹھ میں ایک شخص کو بھیجا گیا تھا جس نے وہ ویڈیو جس میں اسنے صحابہ کی گستاخی کی ہے یوٹیوب پر لگائی تھی ۔ اس پیغام میں عامر لیاقت اسکو بتا رہا ہے کہ اس ویڈیو کی وجہ سے لوگ پاکستان میں اسکے مخالف ہو گئے ہیں اور چونکہ پاکستان میں "شدت پسند لوگ" بھی بہت ہیں لہذا وہ ڈر کی وجہ سے اس ویڈیو کو ہٹوانا چاہتا ہے ، اسکے ساتھ ہی منافقِ اعظم نے یہ بھی لکھا ہے کہ اگر وہ شخص یہ چاہتا ہے کہ عامر لیاقت اسی طرح اہل بیت کی عظمت کا گن گاتا رہے تو اس ویڈیو کو ہٹا دے یعنی منافقِ اعظم کے خیال میں صحابہ اور شیخینؓ پر بکواس کرنا اہلبیت کے گُن گانا ہے ۔
اس سے زیادہ میں کچھ کہنا نہیں چاہتا کیونکہ کچھ جہالت کے ماروں کو اسکے ماتھے پر ابھی بھی ولایت کی مُہر نظر آتی ہے ۔ اگر کسی کو شوق ہوا تو اس موضوع پر میں اسکا اور بھی شوق پورا کروں گا ۔ بلکہ میری طرف سے اسکو دعوتِ مبارزت سمجھا جائے ۔ 


اب سب بتاو کیسا دیا میں نے ؟؟؟؟ 

13 comments:

  1. میں نے ڈاون لوڈ کرکے رکھی ہے
    میں لگا دیتا ہوں
    نیٹ پر
    جی
    کی خیال ہے

    ReplyDelete
  2. خاور بھائی اگر آپ نے یوٹیوب سے اپنا اکاونٹ ڈیلیٹ کروانا ہے تو ضرور لگائیں ، کیونکہ تین دفعہ کاپی رائیٹ کلیم یا شکایات کی وجہ سے وہ اکاونٹ ڈیلیٹ کر دیتے ہیں ۔ لیکن اگر آپ پھر بھی لگانے ہی والے ہیں تو میرا مشورہ ہو گا کہ اسکی منافقت کا پردہ چاک کرنے کے لیے اسکے پیغام کی تصویر بھی ساتھ لگائیے گا تا کہ لوگوں کو اسکی جعلی توبہ اور معافیوں کا بھی پتا چلے ۔

    ReplyDelete
  3. ایسا صرف پاکستان میں ہوسکتا ہے ۔ کہ کسطرح ایک منافق آدمی ملت اسلامیہ کے ایک بڑے ملک پاکستان کی مسلمان عوام کو دینی معلومات کے نام پہ مذہب بیچتا رہا ۔ جس میں جیو اور دیگر چینلز جانتے ہوئے بھی کہ یہ ایک اوباش اور انتہائی نچلے اخلاق کا مالک شخص ہے ، جسے اسلامی مزھبی اقدار سے دور سے بھی واسطہ نہیں بلکہ یہ اسلام کی تعلیمات کے بر عکس انتہائی فضول ، لغو اور واہیات انسان ہے۔ مگر اسکے بوجود محض دین کو بھی کاروبار کی طرح بیچ کر بھاری معاوضے پہ اس خبیث شخص کو اسلام جیسے اتنے اہم اور حساس موضوع پہ پروگرام کرواتے رہے ۔ اسلام جس پہ پاکستان جیسے ممالک میں معاشرے کی اساس اور بنیاد رکھی جاتی ہے۔

    لعنۃ اللہ علٰی عالم ھذاہ

    ReplyDelete
  4. یہ تو انتہائی خبیت آدمی ہے۔۔۔
    لیکن میری سمجھ میں یہ نہیں آتا کہ ہم لوگ سچ اور حقیقت کو تسلیم کیوں نہیں کرتے۔۔۔
    ابھی بھی کچھ لوگ ایسے ہیں جو یہ ویڈیو دیکھ کر کہتے ہیں کہ یہ ایڈیٹنگ کرکے اس شخص کو بدنام کیا جارہا ہے۔۔۔۔۔

    ReplyDelete
  5. اتنا عظیم کار خیر انجام دیا جارہا ہے، بہت ثواب ملے گا اس پر تو ؟

    ReplyDelete
  6. میں نے ایک ویڈیو دیکھی ہے جس میں یہ شخص خوب گالیاں بکتا ہے میں تو اسے بڑا اچھا شخص سمجھتا تھا لیکن تو پورا چیلا نکلا شیطان کا۔

    ReplyDelete
  7. ممجھے سمجھ نہیں آ رہا لوگ اس شخص کو اتنی اہمیت کیوں دے رہے ہیں؟ یہ کوئی عالم نہیں ہے، کسی فرقے کا مولوی نہیں ہے. اس کی وقعت کسی اداکار سے زیادہ نہیں ہے.بیشتر اداکاروں کے دین ایمان کا سب کو پتہ ہے.

    ReplyDelete
  8. کسی شاعر کا یہ شعر یاد آگیا
    لٹیروں نے جنگل میں شمع جلائی ہے
    مسافر یہ سمجھا کہ منزل یہی ہے

    سعید

    ReplyDelete
  9. ابھی تو اور بھی حمایت آئے گی جناب ابھی کچھ دیر پہلے ہی تو آنکھ لگی تھی اتنی جلدی بھلا کیونکر اٹھیں

    ReplyDelete
  10. ابھی تو اور بھی حمایت آئے گی جناب ابھی کچھ دیر پہلے ہی تو آنکھ لگی تھی اتنی جلدی بھلا کیونکر اٹھیں




    بہت خوب محترمہ بہت خوب

    ReplyDelete
  11. 'فنی ورٹکلز' یا عمودی مزاح کا بہت عمدہ استعمال ہے، میں‌ نے اردو بلاگز پر پہلی مرتبہ دیکھا۔ اگر کیپشن اردو میں کر دیتے تو مزا دوبالا ہوجاتا۔

    ReplyDelete
  12. یہ ویڈیو 1 ست 1۔5 سال پرانی ہے
    چینل بدلنے پر ہی کیوں سامنے آئی گئی؟
    کیا جو شخص ایسی بلا کی گالیا دیتا ہو وہ پھر تو ہر عالم اور علامہ کے سامنے بھی دیتا ہو گا
    تو پھر اس کا مطلب ہوا کہ ہمارے تمام علماء بھی اس میں ملوث ہیں
    چاہئے منیب الرحمان ہوں یا دیگر اہل سنت و اہل تشیعہ کے ہوں

    یا تو وہ شخص پھر کسی خاص ہی شخص کے سامنے ہی ایسا بے ہودہ مزاق کرتا ہے


    پر سچی بات تو یہی ہے کہ جو میرا دل کہتا ہے
    جو شخص کلام اللہ پر بات کرتا ہو نعتیں پڑھتا ہو میرا دل اس کی جانب سے اتنی ذرا سی بات پر بلا تحقیق کے اس سے بے دل نہیں ہو سکتا

    اہل دل کا معاملہ اللہ ہی جانے

    پر آج کل کے اس پر فتن دور میں ایسی ویڈیوز بنانا کوئی بھی ناممکن کام نہیں ہے

    لہذا ایسی دیڈوز کو سامنے رکھ کر میں ایک ملسمان سے بدگمان نہیں ہوں گا

    نا ہی ایسا کرنے کا مشورہ کسی کو دیں گا
    بلکہ ہدایت نصیب ہو آپ کو بھی یہی کہں گا

    اللہ غیب کے علم خوب جانتا ہے

    ReplyDelete
  13. طارق راحیل صاحب ، مجھے گالیوں سے کوئی غرض نہیں ، میرا اشارہ صحابہ کی گستاخی والی ویڈو کی طرف ہے جو دو ہزار آٹھ میں آگئی تھی ۔ اور اس پر عامر کا پیغام بھی میں نے لگا دیا ہے ۔ اب بھی اگر کوئی اسکی حمایت کرے تو اسکو میں اللہ حافظ ہی کہہ سکتا ہوں ۔

    ReplyDelete

Note: Only a member of this blog may post a comment.