Monday, August 29, 2011

بدتمیز چوہدری



ایک زمانے میں مجھے اپنے آپ کو بدتمیز کے لقب سے نوازنے کا شوق ہوا تھا ، ہر سائیٹ فورم وغیرہ پر بدتمیز کے نام سے آی ڈی بنانے کا شوق بھی چڑھا ۔ کچھ  دن تو بدتمیز کا لقب چلتا رہا لیکن کچھ ساتھیوں اور بزرگوں نے مجھے سختی سے ایسے نک بنانے سے منع کیا اور میں نے انکی عزت اور خواہش کو مدِنظر رکھتے ہوے میں نے ایسے نک استعمال کرنا بند کر دیے ۔ بلاگی دنیا پر آنکے بعد ایک اور "بدتمیز" کو دیکھ کر اپنا نک ہمیشہ یاد آتا ۔
آج مجھے ابو نے ایک جگہ بلایا ، وہاں پہنچا ، ابو نے مجھے دیکھتے ہی مجھے کچھ خریداری کرنے کے لیے اشیاء کی لسٹ بتانا شروع کر دی ، اس سے پہلے کہ میں کچھ ارد گرد نظر کر کے لوگوں پر دھیان کرتا میرا سارا دھیان ابو کی بات پر مرکوز ہو کر رہ گیا ۔ اچانک بائیں جانب کھڑے چھوٹے قد  کے شریف النفس چوہدری صاحب نہایت مکروہ شکل بنا کر جاہلانہ لہجے میں بولنے لگے " اوئے تہانوں تمیز کِساں نے نی سکھائی؟ تہانو پتا کوی نی کہ جدوں کدھرے جائیدا پہلاں ساریاں نوں سلام کری دا" (اوے تمہیں تمیز کسی نے نہیں سکھائی ؟ تمہیں پتا نہیں جب کہیں جاتے ہیں تو سب سے پہلے سلام کرتے ہیں) چونکہ چوہدری صاحب میرے ابو کے جانن والوں مین سے تھے لہذا میں نے صرف اتنا ہی کہا کہ میرے داخل ہوتے ہی مجھ سے بات کرنی شروع کر دی ۔
ابھی میری بات مکمل نہیں ہوئی تھی چوہدری صاحب نےا پنے تمیز دار ہونے کا عملی ثبوت دیتے ہوے میری بات کاٹ کر گویا ہوئے "جدوں کدھرے وڑی دا اے ، پہلاں سلام کری دا اے ، اونج توں مولوی بنیا پھردا تینوں ایس گل دا نی پتا " ( جہاں کہیں جاتے ہیں سب سے پہلے سلام کرتے ہیں ، ویسے تو مولوی بنا پھرتا ہے تجھے اتنی بات کا نہیں پتا) میں نے ایک دفعہ ابو کی طرف دیکھا پھر چوہدری صاحب کی طرف دیکھا اور خاموش رہا اور جو سامان ابو نے بتایا تھا خریدنے چلا گیا ۔ واپس آیا تو ایک دوسرے صاحب ابو کے پاس کھڑے تھے ، وہ اچانک ابو سے گویا ہوے کہ " سر جی یہ چوہدری صاحب کے ساتھ کیا مسئلہ ہے ؟ سلام دعا ہی نہیں کرتے ۔ میں نے سلام بھی کیا تو انہوں نے جواب دیے بغیر منہ پھیر لیا "  میں نے دل ہی دل میں ہنستے ہوئے سوچا کہ "لو جی ابھی مجھے اخلاقیات کا درس یہ ہی چوہدری صاحب دے رہے تھے " ۔ اب اگر میں کہوں کہ پاکستانی بحثیت قوم دوغلے ہیں تو سارے پاکستانی مجھے لتاڑنا شروع ہو جائیں گے ۔
لتاڑو جی لتاڑو میں تو ہوں ہی بدتمیز اور بدتمیز ہونے کی وجہ سے مجھے بھی چوہدری کا خطاب دو ۔ 

7 comments:

  1. نہ جی۔
    جینوین اور کنسسٹنٹ بدتمیز تو اپنا باشا ہی ہے ۔۔
    یہ اور بات کہ شادی کے بعد اسنے اپنا تخلص تبدیل کر لیا ہے
    اور یہ قربانی بھی اپنے بچوں کے لیے کہ لوگ انہیں کل کو بدتمیز کا بچہ نہ کہیں۔

    ReplyDelete
  2. kisi aur ko nasihat karna dunya ka sab say Asan kam qarar paya ha

    ReplyDelete
  3. اور ہاں ۔۔۔۔۔
    البتہ چوہدری ہم آپ کو ضرور کہیں گے ۔۔
    اپ کا اتنا اصرار جو ہے

    ReplyDelete
  4. اس قسم کی صورتحال میں واقعی بندہ مشکل کا شکار ہوجاتا ہے۔۔۔
    بہتر یہی ہے کہ سر ہلا کر اشارتاً سلام کردینا چاہئیے۔۔
    لیکن اس صورت میں تمیزدار کا خطاب ملنے کا خطرہ ہے
    اور بقول شخصے عزت تو آنی جانی شے ہے بندے کو اندر سے بے غیرت ہونا چاہئیے۔۔ھاھاھاھاھاھا

    ReplyDelete
  5. ہاں بھائی سچ پاکستانی سارے دوغلے ہوتے ہیں۔
    آج مولوی صاحب عید کے خطبے کے بعد پورے پینتالیس منٹ گڑ گڑا کر دعا مانگ رہے تھے۔
    میرے جیسا اخلاق کا دعوے دار
    صفیں پھلانگتا ہوا۔
    باہر نکل گیا۔
    ہوئی نا بد اخلاقی؟
    اور میرا دوغلاپن کھل کر سامنے آگیا۔
    دعا ہی مانگی۔۔۔توبہ توبہ دھرم نشٹ ہو گیا۔۔۔۔دیکھنے والوں کا

    ReplyDelete
  6. انکل ٹام۔۔۔ یہ جو بڑے ہوتے ہیں نا۔۔۔ انہیں ایویں چھوٹو پر رعب ڈالنے کا شوق ہے۔۔۔

    مثلاً۔۔۔
    "خبردار جو سگریٹ کو ہاتھ لگایا"۔۔۔
    اور ساتھ ہی ایک سوٹا زور کا لگا لیا۔۔۔

    بڑوں کا مسئلہ یہی ہوتا ہے کہ یہ دنیا میں پہلے آ جاتے ہیں۔۔۔

    ReplyDelete
  7. عمران اقبال صاحب نے صحیح کہا کہ بڑوں کا مسئلہ ہی یہ ہے کہ وہ دنیا میں پہلے آ گئے۔۔۔ اور جو کچھ خود کرتے رہے ہیں ، بس اسی سے ہمیں روکنا چاہتے ہیں۔۔۔

    ReplyDelete

Note: Only a member of this blog may post a comment.