Sunday, July 10, 2011

چھ جیبوں والی کالی پینٹ

جب کبھی ہم محبت کا لفظ سنتے ہیں تو ہم میں سے بہت سوں کے ذہن میں ہیر رانجھا ، لیلا مجنوں اور دیگر فلمی کہانیوں کے ہیرو اور ہیروئن یا اصلی زندگی میں ہونے والی اسی قسم کی کہانیایاں یا انکے کردار ذہن میں آجاتے ہیں۔ درحقیقت محبت چند احساسات کا نام ہے جو انسان کے کسی بھی چیز کے ساتھ جُڑے ہو سکتے ہیں اسکے لیے انسان کو ہونا ضروری نہیں، میری کالی پینٹ کے ساتھ جُڑا یہ کوی ایک واقعہ نہیں ہے بلکہ اس کے   ساتھ میری زندگی کے  اور بھی بہت سے واقعات جڑے ہیں جنہوں نے احساسات کی دنیا میں چند ایک کو جنم دیا اسی لیے بھی مجھے اپنی چھ جیبوں والی یہ کالی پینٹ بہت عزیز ہے ۔  مجھے کالے رنگ کے کپڑے پہننے کا شوق ہے لیکن اس پینٹ میں ایک خاص بات تھی جو مجھے ہمیشہ اسے پہننے پر مجبور رکھتی تھی ۔  اب یہ پینٹ میرے پاس نہیں ہے کیونکہ میری امی اس پینٹ سے کافی تنگ پڑ گئی تھیں ، میں اکثر مہینہ مہینہ ایک وہی پینٹ پہنے پھرتا رہتا تھا ، اس کے اوپر دیوار پر کرتے ہوے پینٹ کے دھبے لگ گئے میں  تب بھی اسکو پہننے سے باز نہیں آیا ، حتیٰ کے وہ گھٹنوں کے پاس سے پھٹ گئی میں پھر بھی امی کے ڈانٹنے پر یہ ہی کہا کرتا تھا کہ یہ سٹائل ہے اور فیشن ہے اور آخر کار ایک دن امی نے میری غیر موجودگی میں اُسکو کچرے کو "دان" کر دیا گو کہ ایسا پہلی دفعہ نہیں ہوا تھا لیکن دیگر واقعات کے برعکس  اس دن مجھے بہت افسوس ہوا ۔
کل میں اپنے دوست اسلم کے ساتھ جا کر "وال مارٹ" سے اسی سے ملتی جلتی چھ جیبوں والی کالی پینٹ لے کر آیا تو مجھے اُسکی بہت یاد آئی۔

7 comments:

  1. سلام انکل جی
    آنٹی جان نے آپ کو آپ کی محبت سے جدا کر دیا سن کر دکھ ہوا لیکن کیا ہو سکتا ہے جو پینٹ چلی گئی اس کو بھول جاؤ جو پاس ہے اب اس کی قدر کرو

    ReplyDelete
  2. ٹھیک لکھا آپ نے کسی بھی چیز یا کپڑے سے محبت ہوسکتی ہے ، اور پرانے کپڑوں کے کیا کہنے اتنا سکون اور آرام ملتا ہے ان پھٹے پرانے کپڑوں میں جو نئے سوٹ کی چمک میں نہیں ہوتا

    ReplyDelete
  3. آپ کی والدہ محترمہ کا کردار ظالم سماج جیسا ہے۔
    انہوں نے آپ کی محبت کو کوڑےدان میں پھینک دیا۔
    ساس آخر ساس ہو تی ہے بھائی۔

    ReplyDelete
  4. اچھا خیال ہے...میری وائف بھی میرے پرانے کپڑوں سے عاجز ہیں لیکن مجھے وہ بیحد عزیز ہیں. پرانے کپڑے آپ کو easy رکھتے ہیں جبکہ نئے کپڑوں میں آدمی خواہ مخواہ میں الرٹ رہتا ہے.

    ReplyDelete
  5. ویسے مجھے بھی کالے کپڑے بہت پسند ہے اب بھی میرے پاس تین جوڑے ایسے ہیں جو کالے اور ڈارک بلو رنگ کے ہیں جو کالے کپڑے کا ہی شیڈ دیتے ہیں
    میرے گھر والے اکثر میرا مذاق اڑاتے تھے کہ میں کالے کپڑے کیوں پہنتا ہوں ہمارے خاندان میں میرے علاوہ کسی نے نہیں پہنے تھے لیکن میرے بعد کچھ کزنوں نے پہنے شروع کر دیے

    ReplyDelete
  6. اگر اس پینٹ کےساتھ آپ کی کچھ 'اور' یادیں بھی وابستہ ہوتیں تو آپکو اور زیادہ افسوس ہوتا

    ReplyDelete

Note: Only a member of this blog may post a comment.