Saturday, April 2, 2011

تصویر کا دوسرا رخ

تصویر کا دوسرا رخ
ہمارے ایک بلاگر دوست مکی نے خواتین پر لکھا ہے کہ انکے بغیر معاشرہ ، معاشرہ نہیں بلکل ویسے ہی جیسے  خواجہ صاحبؒ کہتے ہیں

تیرے بغیر زندگی موت ہے زندگی نہیں

خیر جی ہمارے بلاگی یار دوست خاص طور پر "فیمننسٹ" جن میں مرد بھی شامل ہیں اس کی بڑی تعریفیں کر رہے ہیں ، جی ضرور کریں میں بھی کروں گا بہت اچھا لکھا انہوں نے۔ لیکن انکی ہر بات سے اتفاق تو نہیں کیا جا سکتا نہ خاص طور پر وہ مطلب جو ہمارے تاریک خیالیے نکالتے ہیں ۔ ویسے بھی ہم غیرت برگیڈ والوں کا تو کام ہی جی اختلاف کرنا ہے ۔ خیر چھڈیں اس گل نوں۔

میں انٹرنیٹ پر آوارہ گردی کر رہا تھا کہ  تصویر کا ایک دوسرا رخ نظر آیا سوچا ساتھیوں کے ساتھ شیر کرنا چاہیے ۔

لڑکیوں کے بغیر زندگی

روڈ سنسان

مارکیٹ خالی

مبائل کمپنیاں نقصان میں

فری ایس ایم ایس ختم

گلاب نہیں

تحائف نہیں

پرفیوم ختم

اور

اور

اور

اور

سارے منڈے کھنڈے سیدھے جنت میں 

6 comments:

  1. ارے کوئی بات نہیں۔مکی صاحب بھی غیرت برگئیڈ کے ہی ہیں۔
    تاریک خیالئے کچھ دیر تک انہیں یرغمالی بنا رہے ہیں تو کوئی گل نہیں۔
    ہاہاہاہا

    ReplyDelete
  2. تصویر کا دوسرا رخ زبردست ہے، سیدھے جنت، ہاہاہاہا۔۔۔۔

    ReplyDelete
  3. تیزابیت کے بعد روح افزا بڑا اچھا لگا جی۔۔۔ شاباش۔۔۔

    ReplyDelete
  4. تصویر کا دوسرا رخ پسند آیا سیدھے جنت ھھھھھھھھھھ

    ReplyDelete
  5. Taweer ka dosra rukh hahaha love it.... :D
    Joke apart, I believe a man of quality is not threatened by a woman of equality.

    ReplyDelete
  6. اسماء آپ کی بات بلکل ٹھیک ہے ،بلکہ میں نے بڑے بڑے علماء کو خواتین علماء کی تعریف کرتے سنا ہے ۔ اس بارے میں یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہوں گے کہ
    فقہ حنفی کی ایک بہت بڑی کتاب ہے بدائع الصنائع یہ اصل میں ایک اور کتاب کی شرح ہے جسکو ایک بہت بڑی عالمہ نے لکھا تھا اور انہوں نے علان کیا کہ جسکی شرح اس کتاب کی مجھے پسند آی اس سے شادی کروں گی ، اور پھر انہوں نے صاحبِ بدائع الصنائع سے شادی کی ، یہ بھی سنا ہے کہ فتاوی صاحب بدائع الصنائع لکھتے تھے اور اسکی تصحیح انکی بیوی کرتی تھیں۔

    میں مفتی زر ولی خاں صاحب کی تفسیر سنا کرتا ہوں اور حضرت کھل کر اورنگزیب عالمگیر رحمۃ اللہ علیہ کی بیٹی جنکا نام شاید نورالنسا یا مہر النسا تھا کی اور انکی لکھی ہوی تفسیر کی بہت تعریف کرتے ہیں۔

    اسی طرح بڑے بڑے صحابہ کا امی عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا سے سوال پوچھنا مشہور ہے ۔

    اس طرح کے اور بھی واقعات اور دلائل نقل کیے جا سکتے ہیں لیکن چونکہ وقت اور موقع نہیں لہذا پھر کبھی پر چھوڑتا ہوں۔

    آج جو لوگ مولویوں کو عورتوں کے حقوق سلب کرنے والا کہتے ہیں ،انکی یہ ہی بات علماء اور اسلام کی تاریخ میں عورتوں کے حقوق و کردار سے جہالت بہت بڑی دلیل ہے ۔

    ReplyDelete

Note: Only a member of this blog may post a comment.