Tuesday, March 22, 2011

ہیلی میں بیٹھنے کا صحیح طریقہ

مسٹر کے آج ہمیں ہینگر میں کھڑے دو یہلی کاپٹرز کے پاس لے گئے ، اور دونوں کی دموں کے درمیان کھڑا کر کے کہا کہ تمہارے سر پر ایک ٹوپی ہے اور ہاتھ میں ایک لنچ باکس ہے تمہیں ہیلی کاپٹر پر بیٹھنا ہے کیسے بیٹھو گے ۔ سب سے پہلے اے نے اپنا سر نیچھے کیا اور اپنے بازوں کو سینے سے چپکا کر جھک کر آگے بڑھا، ابھی وہ دو قدم ہی چلا ہو گا کہ مسٹر کے نے آواز لگا دی کہ واپس آجاو تم مر چکے ہو۔ اے واپس آگیا اور بولنے لگا مسٹر کے نے اسو کہا کہ چپ کر جاو تم مر چکے ہو ، دیکھو مرا ہوا آدمی بول رہا ہے ، پھر مجھے اشارہ کیا کہ اب تمہاری باری ہے میں نے خیالی ٹوپی کو سر سے اتارا اور اے کی طرح بازوں کو سینے پر چپکا کر جھک کر چلا، ابھی میں دو قدم ہی چلا تھا کہ مسٹر کے کی آواز آگئی کہ تم مر چکے ہو واپس آجاو۔پھر این کی باری تھی اسکے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا، سامنے دوسرے سال والے کھڑے ہنس رہے تھے مسٹر کے نے ان سے پوچھا کہ تمہارے ساتھ کیا ہوا تھا ، انہوں نے کہا کہ ہم بھی مر گئے تھے ۔ پھر مسٹر کے نے پوچھا کہ بتاو تم لوگ مرے کیوں تھے ، تو پتا چلا کہ ہم  دو ہیلی کی دم کی بیچ میں کھڑے تھے ، اور کبھی بھی چلتے انجن والے ہیلی کے پاس نہیں جانا چاہیے ۔ پھر مسٹر کے ہمیں ہیلی کے سامنے لے گئے اور ایک دوسرے سال والے کہ کہا کہ تم پائلٹ ہو اندر بیٹھو ، وہ اندر بیٹھ گیا اور پھر ہمیں دکھایا کہ پہلے پائلٹ سے "اکھیاں لڑانی " ہیں اور پھر جب وہ سب اچھا کا اشارہ دے تو ہیلی میں جانا ہے ۔
کالج کے ہینگر میں موجود ہیلی کی ایک تصویر جو میں نے واپسی پر جلدی میں کھینچی 


No comments:

Post a Comment

Note: Only a member of this blog may post a comment.