Tuesday, May 31, 2011

فوجی: یہ کیا ہماری حفاظت کریں گے؟؟؟

اس زمانے میں ، میں نے حج کا سفر کیا۔ واپسی پر مجھے براہِ راست پاکستان کا جہاز نہ ملا، شام کے راستے واپیس آنا پڑا۔ ہمیں دو دن دمشق رہنا پڑا۔ وہاں ایک بڑی وسیع مسجد تھی اور بڑے بڑے مینار تھے اور بہت خوب صورت تھی جس طرح شاہی مسجد ہے۔ سلیمان خان قانونی ترک بادشاہ گزرا ہے، اس نے بنوائء تھی اور اس کے ساتھ کمرے بنے ہوے تھے۔ پانی کا بڑا انتظام تھا۔ موذن نے لاوڈ سپیکر پر اذان دی۔ جماعت کے وقت ایک امام اور دو آدمی مقامی تھے اور میرے علاوہ تین چار اور پاکستانی تھے۔ نماز پڑھنے کے بعد ہم نے امام سے دریافت کیا کہ کیا وجہ ہے ، اتنی بڑی مسجد اور نمازی نہیں ہیں؟ اس نے کہا کہ یہ مسجد شہر سے الگ ہے، آبادی ذرا دور ہے۔ میں نے کہا کہ مسجد کے ساتھ جو کمرے ہیں، ان میں لوگ رہتے ہیں یا نہیں؟ کہنے لگا اس میں فوجی رہتے ہیں۔ میں نے کہا ، وہ مسلمان ہیں؟ اس نے کہا ، ہاں مسلمان ہیں۔ میں نے کہا، انہوں نے اذان سنی ہے؟ مسجد کے کمروں میں رہتے ہیں اور نماز نہیں پڑھی۔ اس نے بہت بڑی گالی دے کر کہا کہ اگر یہ نمازی ہوتے تو ہمیں یہودیوں سے ذلیل کراتے ؟
(ذخیرۃ الجنان از شیخ الحدیث و التفسیر مولانا سرفراز خاں صفدر صاحبؒ جلد ۳ صفحہ ۲۲۷ ۔ ۲۲۷)

6 comments:

  1. yahoodi fauji namazi hain?

    ReplyDelete
  2. جی نہیں ، فوجی مسلمان تھے لیکن یہودیوں سے لڑائی ہار گئے ہوں گے تبھی موءذن نے کہا کہ اگر یہ نمازی ہوتے تو یہودیوں سے کیوں ذلیل کرواتے ۔

    ReplyDelete
  3. بہت افسوس ناک واقع ہے . . . . ان فوجیوں کا ہی نہیں . . ہم سب کا یہی حال ہے . . . یہی وجہ ہے کہ ہم ذلت کے گڈھے میں گرتے جا رہے ہیں

    اللہ ہمارے حال پر رحم کرے اور ہم کو اس کے احکام و نبی پاک کے طریقوں پر عمل کرنے کی توفیق نصیب کرے . آمین

    ReplyDelete
  4. جو الله سبحانه تعالیٰ کی پکار پر نہ اٹھے وہ فرض کی پکار پر کیا اٹھیں گے.

    ReplyDelete
  5. جب شام ميں موجودہ حکمران کے باپ حافظ الاسد کی حکومت قائم ہوئی تو اسلام سے منحرف لوگوں کی حکومت قائم ہوئی تو فوج بھی ايسی ہی ہونا تھی ۔ کيا آپ جانتے ہيں کہ فلسطينيوں کی جائز تحريک اور لبنان کے مسلمانوں کا ستياناس پھرنے والوں ميں دو بڑے نام کونسے ہيں ؟ حافظ الاسد اور ياسر عرفات

    ReplyDelete
  6. اگر کیمپ ڈیوڈ معاہدہ کے اثرات دیکھے جائیں تو حسنی مبارک کا زیادہ کردار نظر آتا ہے فلسطینیوں کی حالت زار میں

    ReplyDelete

Note: Only a member of this blog may post a comment.